پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 6 جون 2013
زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔   فوٹو: فائل

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: چارسدہ روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا تھانہ داؤد زئی کے قریب چارسدہ روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، بم دیسی ساختہ تھا جس میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔