کراچی کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی

ویب ڈیسک  اتوار 30 ستمبر 2018
  اقصیٰ کو آج صبح سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ڈاکٹر فوٹو: فائل

اقصیٰ کو آج صبح سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ڈاکٹر فوٹو: فائل

کراچی: سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی اقصیٰ دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں دو روز قبل اسکول میں زیر تعلیم پہلی جماعت کی بچی اقصیٰ  اس وقت اندھی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھی جب وہ وقفے کے دوران کھیل رہی تھی۔ طالبہ کو فوری طور پہلے سول اسپتال پھر جناح اسپتال سے ملحق قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال منتقل کیا گیا تھا۔

اقصیٰ دو روز تک زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیدھی طرف سے کمر میں لگی گولی اقصیٰ کے جسم میں موجود تھی، گولی لگنے سے اقصیٰ کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے،  اقصیٰ کو آج صبح سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، معالجین نے اقصیٰ کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔