آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ انگلینڈ کا پہلا اور پاکستان کا پانچواں نمبر

میاں اصغر سلیمی  اتوار 30 ستمبر 2018
آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق 127 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا راج ہے جب کہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، 122 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے چوتھے جب کہ پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی

بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بولنگ میں بھارتی بولر جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابتدائی 10 بیٹسمین میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا بھی چھٹا نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسرے ، کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر

بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔