قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 20 کمپنیوں کیخلاف آرڈر جاری

بعض کمپنیوں کو لاکھوں روپے جرمانہ، 5 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی دیے گئے


Numainda Express June 07, 2013
سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے مئی میں 3 کمپنیوں کو تنبیہ بھی کی، ایس ای سی پی۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سیکیورٹیز اور کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کرنے والی 20کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری کر دیے۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق 5 کمپنیوں کو اظہار وجوہ اور3 کمپنیوں کو انتباہ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے، یہ نوٹسز اور آرڈرز ایس ای سی پی کے سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے مئی میں جاری کیے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز پر مالیاتی نتائج کے بارے میں معلومات چھپانے پر 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دوسرے آرڈر کے تحت نیشنل ریفائنری پر غلط مالیاتی نتائج نشر کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔



مزید برآں ایکو پاک لمیٹڈ پر بھی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ششماہی نتائج تاخیر سے نشر کرنے پر 25 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا، مئی میں 5 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز اور 3 کمپنیوں کو مختلف وجوہ کی بنا پر تنبیہ بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں