زرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی کمی

24مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر11 ارب 62 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھے جو31 مئی تک کم ہوکر11 ارب 45 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہ گئے


Business Reporter June 07, 2013
24مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر11 ارب 62 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھے جو31 مئی تک کم ہوکر11 ارب 45 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 ارب 62 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھی جو 31 مئی تک کم ہوکر 11 ارب 45 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 39 کروڑ 52 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 28 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں