صدر زرداری 10 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جون 2013
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا یہ چھٹا خطاب ہوگا جو پارلیمانی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا۔   فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا یہ چھٹا خطاب ہوگا جو پارلیمانی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 10 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 جون کو سہ پہر ساڑھے 4 بجے طلب کیا گیا ہے جس کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا یہ چھٹا خطاب ہوگا جو پارلیمانی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب آئینی تقاضا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔