نوجوان لڑکی کے قتل کا الزام، مقتولہ کے2بھائی گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 7 جون 2013
ایس ایچ او پھلیلی واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریما کے مبینہ قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی زبیر احمد کی فریاد پر درج اور دو ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایس ایچ او پھلیلی واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریما کے مبینہ قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی زبیر احمد کی فریاد پر درج اور دو ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد:  پھلیلی تھانے کے تالاب نمبر 3 ڈنل شاہ کے پڑ کے قریب 20 سالہ لڑکی ریما کو مبینہ طور پرگلاگھونٹ کر قتل کے الزام میں پولیس نے متوفیہ کے 2 بھائیوں شعیب قریشی اور عامر قریشی کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او پھلیلی واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریما کے مبینہ قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی زبیر احمد کی فریاد پر درج اور دو ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔

جبکہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی اجازت کے لیے سیشن جج حیدرآباد حسن فیروز کو درخواست بھی دی ہے۔ جس پر پولیس کو آج (جمعہ) طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔