فیفا عالمی رینکنگ؛ پاکستان چار درجے ترقی کرکے 199 ویں نمبر پر آگیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 1 اکتوبر 2018
اس سے قبل گرین شرٹس کی عالمی درجہ میں210 ٹیموں میں سے 203 پوزیشن تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اس سے قبل گرین شرٹس کی عالمی درجہ میں210 ٹیموں میں سے 203 پوزیشن تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کا صلہ مل گیا، فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 199 نمبر پر آگیا۔

فیفا کی طرف سے جاری عالمی رینکنگ میں بیلجیم کا 17.29 پوائنٹس کے ساتھ راج ہے، فرانس 1729.12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برازیل کی ٹیم1657 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح کروشیا چوتھے، یوروگوئے پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، سوئٹزر لینڈ آٹھویں، اسپین نویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد شکست دی تھی جبکہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں قومی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔