پاکستان ہاکی ٹیم کو خیرباد کہہ کر اولٹمینز ملائشین ٹیم کے کوچ بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  پير 1 اکتوبر 2018
اولٹمینز کی جگہ اب حسن سردار ایشین چیمپئن ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ فوٹو : فائل

اولٹمینز کی جگہ اب حسن سردار ایشین چیمپئن ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ راولننٹ اولٹمینز ملائشین ٹیم کے کوچ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق راولننٹ اولٹمینز ملائشین ہاکی فیڈریشن سے بھاری معاوضہ وصول کریں گے، ان کی صلاحیتوں کا پہلا امتحان رواں ماہ اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران ہوگا۔

یاد رہے کہ کامن ویلتھ کے بعد ایشین گیمز میں بھی شرمناک شکستوں کے بعد اولٹمینز نے نجی مصروفیات کو جواز بنا کر گرین شرٹس کی مزید کوچنگ کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :حسن سردار نے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اولٹمینز کی جگہ اب سابق اولیمپئن حسن سردار ایشین چیمپئن ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔