نوازشریف کا تیسری باروزیراعظم بننا تاریخی ہے امریکی میڈیا

بھاری مینڈیٹ حاصل ہے،نیویارک ٹائمز،انھیں کئی چیلنجزکاسامناہے،سی این این


APP June 07, 2013
مضبوط صنعتکار ہیں،معیشت کوترقی کی راہ پرگامزن کرلیں گے،لاس اینجلس ٹائمز۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں اقتدار کی جمہوری انداز میں منتقلی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننا انتہائی شاندار اور تاریخی موقع ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو 11مئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بھاری مینڈیٹ حاصل ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کا وزیراعظم بننا انتہائی شاندار اور تاریخی ہے۔ سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف کا تیسری بار وزیراعظم بننا پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا باب ہے۔



رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی حکومت کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف جوکہ ایک مضبوط صنعت کار ہیں، جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ اس سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔