- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
لاپتہ افراد کیس: میجر کیخلاف مقدمے کے اندارج پراعتراض مسترد

ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کو تحریری جواب کیلیے 12جون تک مہلت. فوٹو فائل
اسلام آباد: عدالت عظمٰی نے لاپتہ افرادکے بارے مقدمے میں حاضرسروس میجرکے خلاف ایف آئی آرکے اندارج پراعتراض مستردکرتے ہوئے ملٹری انٹلی جنس کے وکیل کولاپتہ تاصیف علی کے بارے رپورٹ تحریری طور پر جمع کرنیکی ہدایت کی ہے۔
سات ماہ قبل روالپنڈی سے لاپتہ ہونے والے تاصیف علی کی اہلیہ عابدہ ملک کی درخواست کی سماعت جسٹس جوادکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی،ایم آئی کی طرف سے ابرہیم ستی پیش ہوئے اورکہاکہ مذکورہ آدمی ملٹری انٹلی جنس کی تحویل میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے میجرحیدر کیخلاف ان کے اغواکے الزام میں ایف آئی آردرج کی ہے اورانھیں گرفتارکرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔
آرمی ایکٹ کے تحت حاضرسروس فوجی اہلکارکے خلاف اس طرح کی کارروائی نہیں ہوسکتی، فاضل وکیل کاکہناتھااس سے نئے مسائل پیداہونگے۔ جسٹس جوادنے کہاکوئی مسائل پیدانہیں ہونگے پولیس کواپناکام کرنے دے،اگرمذکورہ لاپتہ شخص ایم آئی کے پاس نہیں ہے تووہ پتہ کرکے ہمیں ان کے بارے بتاسکتی ہے۔ فاضل وکیل نے کہا ملٹری انٹلی جنس اغوابرائے تاوان کے معاملات کی تفتیش نہیں کرتی، مزیدسماعت 12 جون تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔