200ارب سالانہ نقصاناسٹیل ملز اور دیگر اداروں کے سربراہ تبدیل ہونگے

کرپشن اور بدانتظامی کے تحقیقات کرائی جائے گی، مقدمات درج کرانے کا عندیہ


June 07, 2013
کرپشن اور بدانتظامی کے تحقیقات کرائی جائے گی، مقدمات درج کرانے کا عندیہ۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل سمیت قومی خزانے کو سالانہ 200 ارب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے تمام قومی اداروں کے سربراہان کو فوری تبدیل کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔

تمام اداروں میں میرٹ پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل سربراہان کی تقرری اور انتظامی بورڈ تشکیل دیے جائیں گے ۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق قومی خزانے سے سالانہ 200 ارب سے زیادہ کھا جانے والی کارپوریشنز اور اداروں بالخصوص اسٹیل مل، پی آئی اے، ریلوے وغیرہ کے سربراہوں اور ان اداروں میں کرپشن اور بدانتظامی کے ذمے دار اعلیٰ افسران کو نہ صرف تبدیل کرنے بلکہ ان کیخلاف قومی وسائل کی لوٹ مارکے الزام کی تحقیقات کے بعد ان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کی موجودہ انتظامیہ کیخلاف خام مال کی مہنگے داموں خریداری سمیت کئی دیگر معاملات میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 10روز میں اسٹیل مل کے چیئر مین اور ان کے ساتھی اعلیٰ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا ۔ وفاقی حکومت نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ذریعے تمام بڑے قومی اداروں کے سربراہان کی میرٹ پر تقرری کیلیے اشتہارات دیدیے ہیں جبکہ ایک ہیومن ریسورسز کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں