نندی پورپراجیکٹ ریفرنس؛ راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 2 اکتوبر 2018
 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ 

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر پر دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بابر اعوان، پرویز اشرف کے خلاف نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر نیب ریفرنس

احتساب عدالت نے ساتوں ملزمان کو حاضری یقینی بنانے اور ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق ان تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔