گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول پر باقاعدہ فرد جرم عائد

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 7 جون 2013
ایجنسی اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا، ٹارچرکیا، عدم موجودگی پرسزاسنائی گئی،گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول فوٹو: ایکسپریس

ایجنسی اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا، ٹارچرکیا، عدم موجودگی پرسزاسنائی گئی،گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: احتساب عدالت نمبر3 کے جج جہاندارخان بانٹھ نے سابق وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹرمیاں خرم رسول پرمبینہ طور پر ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتار کیس میں باقاعدہ فردجرم عائدکردی ہے اورملزم کو نوٹس جاری کرکے13جون کواس بابت گواہان پیش کرنیکاحکم دیدیاہے۔

عدالت نے فردجرم کے دوران ملزم کومخاطب کرتے ہوئے قراردیاکہ اگراس کاموقف درست ثابت ہوا تو ذمے داراہلکاروںکیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔ اس موقف پر ہائیکورٹ نے ملزم کوغیرحاضری کی بنیاد پرسنائی گئی 3 سال قید کی سزاکالعدم قراردیتے ہوئے احتساب عدالت کواس بابت ٹرائل کاحکم دیا تھا۔ خرم رسول نے عدالت کوبتایا کہ وہ عدالت سے غیرحاضرنہیں ہورہاتھاوہ ہر تاریخ پرپیش ہوتا رہا ہے۔

اسے حساس ایجنسی کے اہلکاروں نے گھرسے گرفتارکرکے اپنے پاس قید کردیا تھا اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بیان دلوانے کیلیے ٹارچرکیا جا رہا تھا اس کے دستاویزی ودیگرثبوت بھی موجودہیں جسے وہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔اس گرفتاری کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے اوراسے غیر حاضری پرسزا سنادی گئی۔عدالت نے آئندہ تاریخ پرانہیںگواہان پیش کرنے کاحکم بھی جاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔