وزیراعظم کی شیخ رشید کو دن رات بلاتعطل کام کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  منگل 2 اکتوبر 2018

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دن رات 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، جس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرریلوے شیخ رشید کو دن رات 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوخسارے سے نکالنا حکومت کی کامیابی ہوگی جس پرشیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے نظام کے برابرکھڑا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔