- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
وزیراعظم عمران خان کا تھر کی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ کے مسائل پرعوام کوریلیف فراہم کریں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم سے صدرپی ٹی آئی سندھ امیربھٹو اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی اور سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کے صدراورسیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ پارٹی کے منشورپرعمل اورپالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔
اس موقع پرصوبہ سندھ سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تھرکی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کوہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد تھرکا دورہ کرکے صحت عامہ کے مسائل پرعوام کوریلیف فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سندھ اورسندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، پی ٹی آئی سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کویونین کونسل سطح پرمنظم کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔