اصلاح الدین کی سربراہی میں پی ایچ ایف کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل

میاں اصغر سلیمی  منگل 2 اکتوبر 2018
قاسم خان اور ایاز محمود بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے،فوٹو: فائل

قاسم خان اور ایاز محمود بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے،فوٹو: فائل

 لاہور: اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں پی ایچ ایف کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فرحت خان کو فارغ کر کے مصدق حسین کو شامل کیا گیا ہے۔قاسم خان اور ایاز محمود بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی  رواں ماہ اومان میں شیڈول ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے ٹیم کا حتمی انتخاب ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 2 روزہ ٹرائلز4 اکتوبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر بھی موجود ہوں گے۔

کیمپ میں اس وقت29 کھلاڑی عمران بٹ، مظہر عباس،امجد علی،محمد عرفان سینئر،راشد محمود،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصورعباس، رضوان جونئیر، رضوان سینئر، توثیق ارشد، علی شان، عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد، رانا سہیل، عرفان جونیئر، محمد دلبر، فیصل قادر، ایم رضوان،عاطف مشتاق،رضوان علی،محمد زبیر، ساران بن قمر، منیب الرحمن اورسید ذیشان بخاری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت سمیت ملائشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔