سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 2 اکتوبر 2018
پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا فوٹو: فائل

پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا فوٹو: فائل

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔