حیدرآباد میں پرانی دشمنی پر فائرنگ 4 بھائی جاں بحق ایک شخص زخمی

دونوں برادریوں کےگھرقریب ہونے کے باعث علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی


ویب ڈیسک June 07, 2013
عثمان سولنگی اپنے بیٹوں کے ساتھ جارہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی۔ فوٹو فائل

عدالت جانے والے 4 بھائیوں کومخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اس دوران مشتعل افراد نے دکانیں اورکاروباربند کرادیں۔

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں کچھ عرصےقبل عباسی برادری کے 18 سال کے نوجوان علی عباس کومعمولی تکرارپرقتل کردیا گیا تھا جس کا الزام سولنگی برادری پر لگایا گیا تھا، قتل کیس کی سماعت پر پیشی کے لیے عثمان سولنگی اپنے 6 بیٹوں کے ساتھ پرجارہے تھے کہ وحدت کالونی ریلوے سب وے کے قریب گھات لگائے ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے 18 سال کا بلاول، 20 سال کا آصف، 25 سال کا مرتضیٰ، 28 سال کا ولی اور ایک راہ گیرزخمی ہوگیا، جنہیں فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا لیکن چاروں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دونوں برادریوں کے گھر قریب ہونے کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، مشتعل افراد نے دکانیں اورکاروباربند کرادیا جب کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں