جب پیپلزپارٹی پیسہ بنا رہی تھی توشہبازشریف ترقیاتی کاموں میں لگے ہوئے تھے،عبدالقدیرخان

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جون 2013
مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں شہباز شریف کا بہت زیادہ کردار ہے،ڈاکٹرعبدالقدیر خان فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں شہباز شریف کا بہت زیادہ کردار ہے،ڈاکٹرعبدالقدیر خان فوٹو: فائل

لاہور: ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جب پیپلز پارٹی پیسہ بنا رہی تھی تو اس وقت شہباز شریف ترقیاتی کاموں میں لگے ہوئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے اسپتال کی چندہ مہم کے دوران مینار پاکستان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا حل موجود ہے، مجھے انرجی کانفرنس میں نہیں بلایا گیا، اگر بلایا جاتا اور تجاویز مانگی جاتیں تو میں اپنی تجاویز پیش کرتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آنے کے بعد شہباز شریف کو دعائیں دینے کو دل کرتا ہے، جو ترقیاتی کام یہاں نظر آتے ہیں اس طرح پورے ملک میں ہونے چاہئیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو حال ہے اس پردل خون کے آنسو روتا ہے،اسلام آباد کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی افریقی ملک میں آ گئے ہیں، اسلام آباد کا کام بھی  شہباز شریف کو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی پیسہ بنا رہی تھی تو شہباز شریف ترقیاتی کاموں میں لگے ہوئے تھے جبکہ (ن) لیگ کی کامیابی میں شہباز شریف کا بہت زیادہ کردار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔