اوگرا کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کےاستعمال پر پابندی کی تجویز

مسافر گاڑیاں جن میں غیرقانونی طورپر سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈرنصب ہیں انہیں سی این جی فراہم نہ کی جائے، اوگرا


ویب ڈیسک June 07, 2013
مسافر گاڑیاں جن میں غیرقانونی طورپر سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈرنصب ہیں انہیں سی این جی فراہم نہ کی جائے،اوگرا فوٹو: فائل

اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کےاستعمال پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ایسی تمام مسافر گاڑیاں جن میں غیرقانونی طورپر سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈرنصب ہیں انہیں سی این جی فراہم نہ کی جائے، تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایک سے زیادہ سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے، اوگرا کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بڑی مقدار میں گیس کی بچت ہوگی اور اس گیس کو بجلی کی پیداوارکے لیےاستعمال کیا جاسکے گا جس سے سی این جی سیکٹر بھی متاثر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں