بل گیٹس نے خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے عمران خان سے مدد طلب کرلی

زاہد گشکوری  جمعـء 7 جون 2013
بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان، نائجیریا اور افغانستان ميں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی کام کر ہی ہے۔ فوٹو: فائل

بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان، نائجیریا اور افغانستان ميں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی کام کر ہی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے  صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو رضاکاروں پر مسلسل حملوں کے بعد پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مدد طلب کر لی۔

بل گیٹس نے اس حوالے عمران خان کو ایک خصوص خط بھیجا ہے جس میں ان کی پارٹی سے صوبے میں انسداد پولیو مہم کو جاری رکھنے کے لیے مدد طلب کی گئی ہے، تحریک انصاف کے مطابق عمران خان جلد بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کرکے اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ  اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں صرف پاکستان اور نائجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو جیسی بیماری پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، 2011 میں پاکستان میں 198 بچے پولیو کا شکار ہوئے جو کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دنیا کے کسی بھی ملک میں پولیو کیسسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔