لاہور میں 8 سالہ بچے کا اغوا اور زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  بدھ 3 اکتوبر 2018
ہمسایہ نعیم عرف نمی نے بچے کو 2 روز قبل اغوا کیا، زیادتی اور قتل کے بعد لاش دریائے راوی کے قریب پھینک دی۔ فوٹو : فائل

ہمسایہ نعیم عرف نمی نے بچے کو 2 روز قبل اغوا کیا، زیادتی اور قتل کے بعد لاش دریائے راوی کے قریب پھینک دی۔ فوٹو : فائل

لاہور: اقبال ٹاؤن کی نجف کالونی میں 9 سالہ بچے کا اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی نجف کالونی میں 9 سالہ بچے کا اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، 9 سالہ بچے کو 2 روز قبل علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس روایتی سستی کا شکار رہی۔

بعدازاں بچے کے لواحقین کو اپنے ہی پڑوسی پر شک ہوا تو انہوں نے ملزم نعیم عرف نمی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس نے پولیس کی تحویل میں اعتراف جرم کیا کہ اس نے بچے سے زیادتی کی جس کے بعد اسے قتل کردیا، ملزم نے بچے کی لاش دریائے راوی کے قریب سے برآمد کروائی۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لواحقین کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے بروقت کارروائی نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا اس دوران نجف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بچے کے لواحقین نے تصدیق کی کہ یہ وہی شخص ہے جس نے بچے کو اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کیا، ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس کے تحویل میں ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔