سنی لیون کا شوہر کے حوالے سے اہم انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 3 اکتوبر 2018
 اداکاری سے متعلق شوہر ڈینیل کا نظریہ انتہائی دلچسپ ہے،سنی لیون۔فوٹو: فائل

اداکاری سے متعلق شوہر ڈینیل کا نظریہ انتہائی دلچسپ ہے،سنی لیون۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے شوہر ڈینیل کے اداکاری نہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا تھا کہ ان کے شوہرڈینیل  پرُکشش ہونے کی  وجہ سے خواتین میں بھی بہت مقبول ہیں اس کے باوجود ڈینیل فلموں میں اداکاری کرنے کے بجائے اپنے بزنس کو ترجیح دیتے ہیں۔

سنی لیون نے بتایا کہ  ڈینیل  کا اداکاری سے متعلق نظریہ انتہائی دلچسپ ہے کیوں کہ اُن کے نزدیک ہندی زبان میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے جب کہ انگریزی فلموں میں اداکاری کو وہ آسان سمجھتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہم ابھی اپنی پروڈکشن میں بننے والی  پہلی ہندی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں ہیروئن کا کردار وہ خود ادا کررہی ہیں جس کی شوٹنگ اگلے سال کے ابتدائی مہینے میں شروع کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنی لیون کی سلومیاں سے انوکھی خواہش

واضح رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھا ، نشا کو گود لینے کے تقریباً 3 ماہ بعد سروگیسی کے ذریعے سنی لیون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔