- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
پاسپورٹ اجرا میں تاخیر،ہزاروں شہریوں کی حج سے محرومی کا خدشہ
حیدر آباد: محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاسپورٹ جاری نہ کیے جانے کے باعث سینکڑوں افراد کے اس سال حج بیت اﷲ کی سعادت سے محروم رہ جانیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کو15جون تک پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ میں جاری بحران کے باعث کے باعث کئی ماہ گزرجانے کے باوجود حیدرآباد اوراندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد تاحال پاسپورٹ سے محروم ہیں اور وہ اپنے پاسپورٹ کے حصول کیلیے محکمہ پاسپورٹ کے دفترکے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انھیں پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔
ایک شہری اعزاز افتخار نے ’ایکسپریس‘ کوبتایا کہ انھوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے اپنا، اہلیہ اور ہمشیرہ کے پاسپورٹ تیارکرنے کیلیے 7 فروری کو درخواست جمع کی جس پرمجھے60روز کا وقت دیا گیا لیکن4ماہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک انھیں پاسپورٹ تیارکرکے نہیں دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے7 مارچ کو حج کیلیے درخواست جمع کرائی اور وزارت حج نے انھیں ایک خط لکھا ہے کہ ہم اپنے پاسپورٹ15جون تک جمع کرا دیں لیکن پاسپورٹ تیار نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی ایک خط ارسال کیا جس میں ان کی توجہ ان معاملات کی طرف دلائی ہے اوران سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو پابند کریں کہ انکے پاسپورٹ15جون سے قبل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ، ان کی اہلیہ اور ہمشیرہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔ا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔