کراچی میں ایک بارپھربجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
گلشنِ معمار، جیکب لائن، نارتھ کراچی اورگلستانِ جوہرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی، ترجمان کے الیکٹرک: فوٹو: فائل

گلشنِ معمار، جیکب لائن، نارتھ کراچی اورگلستانِ جوہرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی، ترجمان کے الیکٹرک: فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رواں ہفتے آج دوسرے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی سے متاثرہ علاقوں میں محمود آباد، ملیر، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس ویو، کشمیرکالونی، نارتھ کراچی، گلبرگ، کلفٹن اورکورنگی کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے جزوی سپلائی بحال ہوچکی ہے، ایئرپورٹ سمیت واٹربورڈ کے ڈھابیجی اورگھاروپمپنگ اسٹیشن پربھی بجلی کی فراہمی جاری ہے جب کہ اورنگی، لانڈھی، پورٹ قاسم اورصدرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشنِ معمار، جیکب لائن، نارتھ کراچی اورگلستانِ جوہرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جب کہ باقی متاثرہ علاقوں میں بحالی کاعمل جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔