اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
 لینڈنگ کے دوران جہاز کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔ فوٹو : فائل

لینڈنگ کے دوران جہاز کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بنکاک سے آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز تھائی ایئر لائن سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرالیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور میں قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے  جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے باعث پرواز واپس بنکاک روانہ نہ ہوسکی تاہم پرواز ونڈ اسکرین کی مرمت کے بعد واپس روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔