سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی کے لیے نگراں جج مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ ہیں فوٹو: فائل

سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ ہیں فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے لیے نگراں جج مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی 2007 کی جے آئی ٹی کی نگرانی کے لیے عدالت عالیہ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کو نگراں جج مقرر کردیا ہے۔ جے آئی ٹی ہر 15 روز بعد نگراں جج کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 28 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ ہیں۔

جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ سانحہ 12 مئی کس کے حکم پر ہوا؟ واقعے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟، اس سانحے کے مقدمات داخل دفتر کیوں اور کس وجہ سے ہوئے؟ ۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 11 ستمبر کو سانحہ 12 مئی 2007 کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔