بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اکتوبر 2018
 زلزلے کی شدت 3.9 جب کہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو؛ فائل

زلزلے کی شدت 3.9 جب کہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو؛ فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور زلزلے کی شدت 3.9 جب کہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔