روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا آج میدان سنبھالیں گے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2013
برمنگھم: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان جارج بیلی پریس کانفرنس کررہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ سے مقابلہ آج ہوگا۔ فوٹو: آئی سی سی

برمنگھم: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان جارج بیلی پریس کانفرنس کررہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ سے مقابلہ آج ہوگا۔ فوٹو: آئی سی سی

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہفتے کوروایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا میدان سنبھالیں گے۔

مائیکل کلارک کے انجرڈ ہونے سے کینگروز مشکلات میں گھر گئے،جارج بیلی قیادت کے فرائض نبھائینگے،بیٹنگ کا انحصار اب واٹسن، ڈیوڈ وارنر اور فل ہیوز پر ہوگا،وارم اپ میچ میں بھارت کیخلاف آسٹریلوی بیٹنگ لائن بُری طرح ناکام رہی اور 309 کے بڑے ہدف کے جواب میں محض 65 پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم اگرچہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز ہار گئی لیکن اختتامی میچ میں فتح کی بدولت کسی حد تک میزبان پلیئرز کا اعتماد بحال ہوگیا،مجموعی طور پرمیزبان نے2010 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر37 میں سے 23 ون ڈے انٹرنیشنل جیتے اور صرف 11 میں ناکامی کا سامنا رہا، بظاہر انگلینڈ کو آسٹریلیا کیخلاف فیورٹ کی پوزیشن حاصل ہوگی، جوز بٹلر ٹیم کیلیے اہم ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔