آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کا لاہور میں سفر مکمل

محمد یوسف انجم / عباس رضا  جمعرات 4 اکتوبر 2018
92  کی ٹرافی کو تھامنا کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔ مشتاق احمد فوٹو:محمد یوسف انجم

92 کی ٹرافی کو تھامنا کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔ مشتاق احمد فوٹو:محمد یوسف انجم

لاہور: ئی سی سی ورلڈکپ 2019کی ٹرافی کا لاہور میں سفر مکمل ہوگیا۔

انگلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ2019 کی ٹرافی 27 اگست کو دبئی میں واقع آئی سی سی ہیڈکوارٹرز سے روانہ ہوئی تھی، پاکستان میں سفر کا آغاز بدھ کو لاہور سے ہوا، پہلے روز پیسر محمد عرفان نے سونے اور چاندی سے بنی 11کلووزنی ٹرافی اٹھائی اور ٹورازم کی ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر قذافی سٹیڈیم سے مینار تک کا روٹ مکمل کیا گیا،سہ پہر کو قذافی سٹیڈیم واپسی پر میدان میں تقریب رونمائی ہوئی۔

 

جمعرات کو ورلڈ کپ1992 کی فاتح ٹیم کے رکن مشتاق احمد ٹرافی کے ساتھ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے تو شاندار استقبال کیا گیا، سٹاف اور طلبا نے ٹرافی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان لمحات کو تصاویر سے یادگار بنایا۔ مشتاق احمد نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرائے گی،واہگہ بارڈر کا ٹور کرنے کے بعد آخری پڑاﺅ شوکت خانم کینسر ہستپال میں رہا،سٹاف اور مریض بچوں نے تصاویر بنوائیں، میدان میں پرچم لہراتے شائقین نے استقبال لیا۔  ٹرافی 5 اور6 اکتوبرکواسلام آباد، راولپنڈی کے بعد آخر میں 7 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔