اوگرانے پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی پر پابندی کی تجویزدیدی

ایک سے زائد سلنڈر پر بھی پابندی عائد کرنے کا مشورہ،سیکریٹریز کو خطوط ارسال


Numainda Express June 08, 2013
ایک سے زائد سلنڈر پر بھی پابندی عائد کرنے کا مشورہ،سیکریٹریز کو خطوط ارسال. فوٹو: فائل

KARACHI: اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی پر پابندی عائد کرنیکی تجویز دیدی۔ اس ضمن میں اوگرا ذرائع نے بتایا کہ تمام ویگنوں اور ایسی دیگر تمام مسافر گاڑیاں جن میں سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈر نصب ہیں انھیں سی این جی فراہم نہیں کی جائیگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایک سے زائد سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر بھی پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد سلنڈر پر پابندی کی تجویز ماننے سے گیس کی بڑی مقدار میں بچت ہو گی جو بجلی کی پیداوار کیلیے استعمال ہوسکے گی اور سی این جی سیکٹر بھی متاثر نہیں ہوگا۔



این این آئی کے مطابق اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ ویگنوں میں سی این جی بھرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ اس کا اطلاق چھتوں پر نصب سلنڈروں والی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا حکام نے بتایا کہ تمام چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد کو پابندی کے خط ارسال کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں