احتساب آرڈیننس کا اطلاق ہر شہری پر ہوتا ہے سپریم کورٹ

آرڈیننس کا اطلاق ایسے افراد پر بھی ہو گا جو سرکاری عہدہ نہیں رکھتے،سپریم کورٹ نے 42 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنادیا


Numainda Express June 08, 2013
احتساب آرڈیننس کے اطلاق سے متعلق 21متفرق درخواستیں منظور،عدالت نے الگ الگ سماعت کیلیے لگانے کا حکم دیدیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے احتساب آرڈیننس کے اطلاق سے متعلق قانونی نقطے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق ہر شخص پر احتساب آرڈیننس کا اطلاق ہوتا ہے ۔

42صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا جسے جسٹس انوز ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 22مئی کو محفوظ کیا تھا۔



فیصلے کے مطابق ہر شخص پر احتساب آرڈیننس کا اطلاق ہوتا ہے ، آرڈیننس کا اطلاق ایسے افراد پر بھی ہو گا جو سرکاری عہدہ نہیں رکھتے۔ عدالت نے احتساب آرڈیننس کے اطلاق سے متعلق 21متفرق درخواستیں منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو انہیں الگ الگ سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں