- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
بھتہ خوروں اور پرچی مافیا کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
امن و امان کی بہتر صورت حال کے باعث بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ بھتہ خوروں ، پرچی مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، یہ بات انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، صوبے سندھ باالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے امن و امان قائم کرنے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورت حال کے باعث تجارتی مراکز ، بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور بازاروں کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں، کڑی نگرانی، گشت اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجرموں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کے رجحان میں تبدیلی آئی ہے اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی رونما ہوئی ہے ، انھوں نے کہا کہ کچھ دہشت گرد گروہ جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ شہر میں کسی بھی نا گہانی واقعے سے بچا جاسکے، سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس ، رینجرز اور دیگر اداروں کی طرف سے مربوط اقدامات کے سبب مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ بھتہ خوری پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور پرچی مافیا کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ پولیس ، ایڈیشنل آئی اور دیگر قانون حساس اداروں کے حکام نے امن وامان کو بہتر بنانے کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگہی دی۔
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں رینجرز نے 16 بھتہ خور اور 15 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے، آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کارروائی کے دوران 600 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 110 افراد ضمانت پر رہا کیے گئے، انھوں نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت سی ڈی آر کے کے ذریعے غیر رجسٹرڈ سموں کو بلا کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی بارڈرز کے داخلہ پوائنٹس پر چیکنگ میں اضافہ کرنے کے احکامات دیے تاکہ دہشت گردی اور مجرموں کی نقل و حمل کی سخت نگرانی کی جائے، انھوں نے کراچی اور حیدرآباد ٹول پلازہ پر بھی سخت چیکنگ کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شاپنگ مال اور بازاروں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔