پنجاب کی صوبائی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

لاہورسے الیکشن ہارنے والے خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ احمدحسان کووزیر اعلیٰ کا مشیر بنائے جانے کاامکان ہے۔


ویب ڈیسک June 08, 2013
لاہورسے الیکشن ہارنے والے خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ احمدحسان کومشیربنائے جانے کاامکان ہے فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل افراد کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے،کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران صوبائی کابینہ کے ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ پنجاب کابینہ میں 25 سے 30 ارکان کو نمائندگی دئیے جانے کا امکان ہے، رانا مشہود احمد خان، رانا ثناء اللہ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، زعیم قادری، راجا اشفاق سرور، ملک ندیم کامران، ذکیہ شاہنواز، اقبال چنڑ،اور شجاع خانزادہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ ایوب گادھی، آصف باجوہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹرفارخ جاوید، نوابزادہ حیدر مہدی، ہارون سلطان بخاری، چوہدری محمد شفیق اوراعجازشفیع بھی نئی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ لاہورسے انتخابات ہارنے والے خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ احمدحسان کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مناظر حسین رانجھا، افضل ساہی، ارشدلودھی، شیخ علاؤالدین، عطاءمانیکا اور چوہدری محمداقبال گجر کو کابینہ میں شامل کرنےکے لیے بھی مشاورت ہوئی ہے۔

دوسری جانب غلام دستگیر لک، رانا منورغوث، کرم الہیٰ بندیال، محمد وارث کاہلوں، نغمہ مشتاق، الیاس انصاری اور امتیازلالی، خالد محمود سرگانہ، چوہدری شمشاداحمد خان، چوہدری محمد اشرف، میاں طارق محمود، طارق سبحانی اور رضاعلی گیلانی بھی کابینہ میں جگہ بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں