عمران خان کی ناراض رہنما فوزیہ قصوری کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2013
فوزیہ قصوری جلد پارٹی میں دوبارہ ماضی کی طرح ہی فعال کردار ادا کریں گی،عمران خان فوٹو: فائل

فوزیہ قصوری جلد پارٹی میں دوبارہ ماضی کی طرح ہی فعال کردار ادا کریں گی،عمران خان فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی ناراض رہنما فوزیہ قصوری کو ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

لاہور میں ملاقات کے دوران تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دینے والی فوزیہ قصوری نے پارٹی چیرمین عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہیں امید ہے کہ فوزیہ قصوری جلد پارٹی میں دوبارہ ماضی کی طرح ہی فعال کردار ادا کریں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  سینئیر سرکاری افسر انیتا تراب کی برطرفی کے نوٹس پر انہیں شدید دکھ پہنچا ہے، ملک میں سول سروس کو تباہ کردیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازموں کی پیشہ ورانہ اہلیت اور عظمت کو بحال کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔