فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2013
حادثے میں  قاسم علی، ریاض بی بی اورزینب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس ، فائل

حادثے میں قاسم علی، ریاض بی بی اورزینب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس ، فائل

فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ کینال روڈ پر ٹھٹھہ پل کے نزدیک پیش آیا، جہاں قاسم علی اپنی  بیوی ریاض بی بی، پانچ سالہ بیٹی زینب اور کزن ذوالفقار کے ہمراہ موٹرسائیکل  پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں قاسم علی، ریاض بی بی اور زینب موقع پر ہی جاں بحق  جبکہ ذوالفقار شدید زخمی ہوگیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ذوالفقار کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ڈرائیورکو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔