آنے والے وقتوں میں مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اکتوبر 2018
’’جمہوریت‘‘ بھی خطرے میں آیا کرے گی لیکن میرے پاکستانیوں آپ کو کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے، عمران خان، (فوٹو:فائل)

’’جمہوریت‘‘ بھی خطرے میں آیا کرے گی لیکن میرے پاکستانیوں آپ کو کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے، عمران خان، (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے، ’’جمہوریت‘‘ بھی خطرے میں آیا کرے گی لیکن میرے پاکستانیوں آپ کو گھبرانا نہیں ہے، کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں : حکومت جو سلوک کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے اور انہیں ہفتے کی صبح احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔