سلمان خان نے ’’بگ باس‘‘ سیزن 7 کی میزبانی کیلئے حامی بھرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2013
شاہ رخ خان کی شو کی میزبانی کرنا سلمان خان کو گوارا نہ ہوا اور مصروف شیڈول کے باوجود انہوں نے شو کی میزبانی کے لئے حامی بھرلی۔   فوٹو : فائل

شاہ رخ خان کی شو کی میزبانی کرنا سلمان خان کو گوارا نہ ہوا اور مصروف شیڈول کے باوجود انہوں نے شو کی میزبانی کے لئے حامی بھرلی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: کنگ خان کا ’’بگ باس‘‘ سیزن 7 کا میزبان بننے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ دبنگ خان نے انتظامیہ کو شو کی میزبانی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

شاہ رخ خان معروف ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 7 کے میزبان بننے کے خواہش مند تھے اور چینل انتظامیہ نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی تھی لیکن سلمان خان کو یہ کہاں گوارا تھا کہ ان کے شو کی کنگ خان میزبانی کریں، مصروف شیڈول کے باوجود سلمان خان نے چینل انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود اس شو کی میزبانی کریں گے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر سلمان بگ باس سیزن 7 کی دوبارہ میزبانی کرنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس سیزن 7 کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔