سونم کپور نے تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اکتوبر 2018
سونم کپور نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد کیا فوٹو:فائل

سونم کپور نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد کیا فوٹو:فائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث کچھ وقت کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹرپر ہی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’میں کچھ عرصے کے لیے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ رہی ہوں، سونم نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد کیا اور کہا ٹوئٹر بہت ہی منفی ہوگیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ دوروز قبل سونم کپور نے ممبئی کی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے ٹریفک اورماحولیاتی آلودگی کا رونا روتے ہوئے کہاتھا کہ ہمارا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے جس پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جیسے لوگ جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرتے بلکہ مہنگی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں جن سے خارج ہونےوالا دھواں اورآپ کے گھر میں موجود 10،20 ایئر کنڈیشنرز ماحولیاتی آلودگی بڑھانے کی وجہ ہیں، لہٰذا ماحولیاتی آلودگی کا رونا رونا بند کریں۔

صارف کی اس تنقید پر سونم نے شرمندہ ہونے کے بجائے الٹا اس پر ہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین کا گھر سے نکلنا اور سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے، اس کے بعد ہی سونم نے ٹوئٹر چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔