- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پاکستانی گلوکاروں سے محبت؛ شاہ رخ کے بعد سلمان خان ابھیجیت کے نشانے پر
ممبئی: پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کرنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کے بعد اب دبنگ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان اپنی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیتے ہیں اور ان کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا بھارتی گلوکار بالی ووڈ میں گانا گانے کے قابل نہیں ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو سپراسٹار میں نے بنایا
اس کے ساتھ ہی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا نے پاکستانیوں کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے، پاکستانی ایک طرف تو سرحد پر ہمارے فوجیوں کو ماررہے ہیں اور دوسری طرف سلمان خان صرف پاکستانی گلوکاروں کو مواقع دے رہے ہیں، امید ہے سلمان تک میری بات پہنچے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔