پاکستانی گلوکاروں سے محبت؛ شاہ رخ کے بعد سلمان خان ابھیجیت کے نشانے پر

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اکتوبر 2018
پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے، گلوکار ابھیجیت فوٹو:فائل

پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے، گلوکار ابھیجیت فوٹو:فائل

ممبئی: پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کرنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کے بعد اب دبنگ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان اپنی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیتے ہیں اور ان کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا بھارتی گلوکار بالی ووڈ میں گانا گانے کے قابل نہیں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو سپراسٹار میں نے بنایا

اس کے ساتھ ہی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا نے پاکستانیوں کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے، پاکستانی ایک طرف تو سرحد پر ہمارے فوجیوں کو ماررہے ہیں اور دوسری طرف سلمان خان صرف پاکستانی گلوکاروں کو مواقع دے رہے ہیں، امید ہے سلمان تک میری بات پہنچے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کو  سپر اسٹار میں نے بنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔