- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے 12کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا
دبئی: کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
پاکستان نے دستیاب وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے،2سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد حفیظ کے ساتھ امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے،شاداب خان کی انجری کے سبب عدم دستیابی کی وجہ سے حفیظ کا بطور بولر بھی کردار اہم ہوگیا ہے، اظہر علی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے،حارث سہیل کی یواے ای میں گزشتہ سیریز میں کارکردگی اچھی رہی تھی، اسد شفیق کو بطور سینئر بیٹنگ کا بوجھ اٹھانا ہوگا، بابر اعظم محدود اوورز کی کارکردگی ٹیسٹ میچز میں نہیں دہرا پائے۔
گزشتہ 25 اننگز میں 17بار ان کی اننگز 25سے آگے نہیں بڑھ سکی، ان کو اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوگی، فارم کے متلاشی سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹ سے بھی اپنی افادیت ثابت کرنا ہوگی، اسپن کے شعبے میں یاسر شاہ کا ساتھ دینے کیلیے بلال آصف ڈیبیو کریں گے، آل راؤنڈر بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچانے والے پیسر محمد عباس سے یہاں بھی عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہوں گی، کینگروز کیخلاف وارم اپ میچ میں متاثر نہ کرنے والے وہاب ریاض کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو میر حمزہ کا ڈیبیو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کینگروز کے شکار کیلیے پاکستانی اسپن جال کمزور پڑ گیا
کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا کپ میں خراب کارکردگی ماضی کی بات ہوگئی، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نیا چیلنج ہے، ہمیں طویل فارمیٹ کے مزاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی،انھوں نے کہا کہ یواے ای میں کینگروز کیخلاف گزشتہ سیریز میں پاکستان کو مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات حاصل تھیں، اس بار نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا، مہمان ٹیم کو کمزور خیال نہیں کیا جاسکتا، ایرون فنچ اور دیگر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں،بولنگ لائن اپ بھی اچھی ہے۔
سرفراز نے کہا کہ حریف ٹیم کے اسپنر ناتھن لیون اچھی فارم میں ہیں،انھوں نے اپنی صلاحیتوں کو خوب نکھارا ہے، پہلے ٹیسٹ کیلیے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور بیٹسمینوں کو ذمہ داری لینا ہوگی،کپتان نے کہا کہ بیٹسمین بہتر ٹوٹل حاصل کریں گے تو بولرز کو کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا، امید ہے کہ سیریز جیتنے میں سرخروکامیاب ہوں گے، نوجوان کرکٹرز جتنی ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا ہی سیکھنے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے ٹیم پین کی قیادت میں پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ان میں محدود اوورز کی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹسمین ایرون فنچ ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکاگنی شامل ہیں،عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، پیٹر سڈل اور جان ہولینڈ بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں، مضبوط ڈومیسٹک اسٹرکچر سے سامنے آنے والے نئے کینگرو کرکٹرز کی جانب سے پاکستانی بولنگ اٹیک کیخلاف سخت مزاحمت دیکھنے میں آسکتی ہے،عثمان خواجہ ایشیائی کنڈیشنز میں اپنی افادیت ثابت کرنے کے اہل ہیں،مارش برادران کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
قبل ازیں پیسر مائیکل نیسر کو بھی ڈیبیو کرائے جانے کے اشارے مل رہے تھے لیکن پیٹر سڈل کے تجربے کو ترجیح دی گئی،اسٹارک کے ساتھ ان کی جوڑی اکثر اعتماد سے عاری نظر آنے والی پاکستانی ٹاپ آرڈر کیلیے مسائل پیدا کرسکتی ہے، وارم اپ میچ میں پاکستان ’’اے‘‘ کی ایک اننگز میں 8وکٹیں لینے والے ناتھن لیون آسٹریلیا کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہونگے،دنیا کے بہترین آف اسپنرز میں شمار ہونیوالے سینئر کیساتھ جون ہولینڈ اور ٹریوس ہیڈ بھی اسپن کا جال بچھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔