بڑھتا موٹاپا بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 جون 2013
غیر ضروری اشیا کھانے سے بچوں کو روکا جائے، دنیا میں 4 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔  فوٹو: فائل

غیر ضروری اشیا کھانے سے بچوں کو روکا جائے، دنیا میں 4 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:  عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں بچوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہوگا ورنہ بچوں میں موٹاپا مستقبل میں انھیں بہت سی بیماریوں میں مبتلاکر سکتا ہے عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمارکے مطابق 2011 میں دنیا بھر میں 4 کروڑ 30 لاکھ بچے موٹاپے کا شکار رپورٹ ہوئے ہیں یہ اعداد و شمار 5 برس سے کم عمرکے بچوں کے تھے ماہرین کے مطابق زائد وزن کے بچوں کومستقبل میں زندگی میں بڑے طبی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ان بچوں میں ذیابیطس دل کی بیماریوں اور فالج کے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں بہت سی ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے وہاں پر لوگ موٹاپے کی طرف مائل ہو رہے ہیں ترقی پذیرممالک میں فاسٹ فوڈ اورکھانے کا نظام بدل رہا ہے اب لوگ زیادہ تر ڈبوں میں بند خوراک کھاتے ہیں جن میں مختلف کیمیکلز ہوتے ہیں ڈبوں میں بند خوراک میں چینی چربی اور نمک کی شرح زیادہ ہوتی ہے پھر ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کی جسمانی سرگرمیاں بھی کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بھی وہ موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں موٹے بچوںکی بڑھتی شرح پر قابو پانا اتنا اسان نہیں ہوگا، بچوںکوغیرضروری اشیا کے کھانے سے منع کریں تاکہ ان کے طبی مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔