حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 جون 2013
   کام کے دوران عمارت کی چھت سے  40 سالہ ماجد گرگیا،راہگیر موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی

کام کے دوران عمارت کی چھت سے 40 سالہ ماجد گرگیا،راہگیر موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی

کراچی: شہر میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی کے قریب سمندر سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم شبہ ہے کہ اس نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہے جو ہر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 22 سالہ محمد سعد رضا جاں بحق ہوگئے۔

متوفی لانڈھی نمبر 3 کا رہائشی اور مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری کے صاحبزادے تھے ، متوفی کی نماز جنازہ (آج) بروز اتوار لانڈھی میں واقع حمزہ عالمگیر جامع مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ، شارع فیصل پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب کام کے دوران عمارت کی چھت سے گر کر 40 سالہ ماجد ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

بعدازاں ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ، لائٹ ہاؤس ڈی ایم سی سگنل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا راہگیر 46 سالہ ارشاد علی زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل گرنے سے اس پر سوار شخص بھی زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔