ریڈیو پاکستان میں خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا واقعہ

ثاقب بشیر  ہفتہ 6 اکتوبر 2018
کنٹرولرایڈمن سروس کے دوران ہراساں کررہا ہے، ایڈمن مینجرعائشہ خٹک۔ فوٹو:فائل

کنٹرولرایڈمن سروس کے دوران ہراساں کررہا ہے، ایڈمن مینجرعائشہ خٹک۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی خاتون افسر کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد خاتون نے انسداد ہراسیت محتسب میں درخواست دائرکردی جب کہ محتسب نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں ایڈمن مینجرعائشہ خٹک نے کنٹرولرایڈمن پیرزادہ اصغرمحمود کیخلاف شکایت کرتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ کنٹرولرایڈمن سروس کے دوران ہراساں کررہا ہے، اے سی آرکی معلومات لینے گئی توکنٹرولر ایڈمن نے بدتمیزی کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔