جرمنی کا پاکستان کو 935 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان

جرمنی توانائی کا بحران کوحل کرنے میں پاکستان کی مددکریگا، جرمن وزیرخارجہ


Numainda Express/APP June 09, 2013
جرمنی توانائی کا بحران کوحل کرنے میں پاکستان کی مددکریگا، جرمن وزیرخارجہ فوٹو: فائل

جرمن وزیرخارجہ نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان کی ترقیاتی امداد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 93.5 ملین یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ جرمنی توانائی کا بحران کوحل کرنے میں پاکستان کی مددکریگا، ایک سوال کے جواب میں جرمن وزیرخارجہ کاکہناتھامستحکم افغانستان مستحکم پاکستان کیلیے ضروری ہے اسی طرح پاک بھارت تعلقات خوشگواربھی اہم ہیںطالبان کے ساتھ مذاکرات کامعاملہ بھی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میںزیربحث آیا۔

تاہم یہ میرے لیے حوصلہ افزاء ہے کہ اس معاملے پرحکومت پاکستان کا موزوں اورمثبت جواب سامنے آیاہے ان کاکہناتھاکہ دونوں ملکوں نے ماہ اکتوبرمیں ایک سولہ رکنی اہم پاکستانی وفدجرمنی بھیجنے اورجرمن سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرمائل کرنے اوراس کے بعدپاکستان میں مشترکہ طورپربزنس کانفرنس منعقدکرنے اوردونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی بنیادرکھنے والے پاک جرمن فورم کوفعال بنانے پراتفاق کیاہے ۔

پاکستان کے جوہری پروگرا م کے بارے میں سوال کے جواب میں جرمن وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ جرمنی نہ توخطے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑچاہتاہے اورنہ ہی جوہری پھیلاو کاخواہاں ہے ڈرون حملوں کوپاکستانی عوام اورپاک امریکا تعلقات کیلیے حساس قراردینے کے باوجودجرمن وزیرخارجہ نے اس معاملے پرپاکستان کے موقف کی حمایت کرنے سے گریزکیاتاہم وہ کابل میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرامریکی حکومت اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی اوراظہار ہمدردی کرتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں