رکن قومی اسمبلی نواب وسان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

نواب وسان خان کے خلاف 11مئی کے دن ایک شخص کو قتل کرنے اور 16افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا


INP June 09, 2013
نواب وسان خان کے خلاف 11مئی کے دن ایک شخص کو قتل کرنے اور 16افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان خان ضمانت مسترد ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے فرار ہوگئے۔

نواب وسان خان کے خلاف 11مئی کے دن ایک شخص کو قتل کرنے اور 16افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا ، نواب وسان کے عدالت سے فرار ہونے پر مقتول کے ورثا نے عدالت کے سامنے احتجاج کیا اور بازار بند کرادیے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد نواب وسان خان نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرائی تھی ۔ ہفتے کو نواب وسان خان پیشی پر ضمانت کنفرم کرانے پہنچے تو عدالت نے ضمانت مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں