پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فلسطینی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

میاں اصغر سلیمی  اتوار 7 اکتوبر 2018
پی ایف ایف نے خط کے ذریعے فلسطینی ٹیم کو پاکستان آنے  کی درخواست کی ہے ؛ فوٹو:فائل

پی ایف ایف نے خط کے ذریعے فلسطینی ٹیم کو پاکستان آنے کی درخواست کی ہے ؛ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فلسطینی فٹبال ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے خط کے ذریعے فلسطینی ٹیم سے پاکستان آنے  کی درخواست کی ہے، دعوت قبول کرنے کی صورت میں فلسطین کی فٹبال ٹیم 15 نومبر کو لاہور میں ایک میچ کھیلے گی۔

اس سے قبل فلسطین فٹبال ٹیم نے 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مہمان ٹیم نے میزبان سائیڈ کے خلاف 2 میچز کی سیریز کراچی اور لاہور میں کھیلی تھی۔ جوابی دورے میں پاکستان نے بھی فلسطین کا دورہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔