جامعہ کراچی میں این جی او کے اسکول قائم کرنیکی تجویز مسترد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 جون 2013
ٹیکنالوجی پارک نامنظور،سلیکشن بورڈ کی سابقہ روداد اور رائل کالج سے ایم او یوکی منظوری۔ فوٹو: فائل

ٹیکنالوجی پارک نامنظور،سلیکشن بورڈ کی سابقہ روداد اور رائل کالج سے ایم او یوکی منظوری۔ فوٹو: فائل

کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکی زیرصدارت منعقدہ جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس میںگذشتہ اجلاس منعقدہ 30 مارچ کی رودادکی توثیق کردی گئی اور 30 مارچ کی قراردادوں پر عملدرآمدکی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

سلیکشن بورڈکے اجلاس منعقدہ 29 مارچ،30 اپریل،02 اور23 مئی 2013 ء کی رودادکی توثیق کردی گئی، شعبہ کیمسٹری خصوصی تعلیم ،جینیٹکس،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،بین الاقوامی تعلقات،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اُردو اورجنرل ہسٹری پر نئے صدورکی تقرری کی منظوری دی گئی، شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر ڈاکٹر سیداظہر علی،خصوصی تعلیم میں ڈاکٹر ناصر سلمان ،جینیٹکس ڈاکٹر مقصود علی انصاری، بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر شیخ مطاہر احمد،فوڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر ایم عابد حسنین اور اردو میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدرکی بطورصدر تقرری کی گئی،میڈیکل کمیٹی کی سفارشات اورماڈل انسٹی ٹیوٹس کو منظورکرلیاگیا۔

کمپیوٹر آپریٹر کے معاملات سے متعلق گریوینس کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی گئی اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوان تمام معاملات کو دیکھے گی،سنڈیکیٹ نے پاور اپ گریڈیشن ڈسٹری بیوشن سے متعلق کاغذات پر غورکیا اور ان کو منظورکرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو پاور اپ گریڈیشن حال اورمستقبل کے ڈسٹری بیویشن پرکاغذات تیار کرے گی جس کے کنوینر انجینئر میمن جبارہونگے،پاک ترک انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے جامعہ کراچی میں اسکول کے قیام کی تجویز مستردکردی گئی،جامعہ کراچی اور رائل کالج آف فزیشن اینڈ سرجن متحدہ عرب امارات کے درمیان  ایم او یو پر دستخط کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، لیکن ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی جو ان ایم او یو  پر اپنی رپورٹ شیخ الجامعہ کراچی کو پیش کرے گی جس کے بعد اس پر دستخط ہونگے،تاہم اسکی منظوری کااصولی طورپرفیصلہ کرلیاگیا ہے،اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کو بھی اردلی الائونس دینے کی منظوری دی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔